جھنگ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر جائے ولادت پر پروقار تقریب کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیر اہتمام شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر انکی جائے ولادت پر پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی علم، خدمتِ خلق اور مذہبی و سماجی اصلاحات کا ایک روشن باب ہے۔ آپ نے فکری و علمی محاذ پر بے شمار خدمات انجام دی ہیں جن میں تعلیم، بین الثقافتی مکالمہ، امن اور بھائی چارے کی تبلیغ نمایاں ہے۔ مقررین نے کہا کہ ان کا کردار نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام کا نظریہ امن، علم و تربیت اور انسانیت کی خدمت پر مبنی ہے، اور آپ کی تعلیمات نسل در نسل رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ آپ نے مذہبی افراط و تفریط، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف واضح اور قابلِ تقلید موقف اختیار کیا ہے۔
تقریب میں صاحبزادہ الحاج محمد صبغت اللہ قادری سمیت قائدین، کارکنان، وابستگان اور جھنگ بھر سے کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔ اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور خصوصی دعا کی گئی۔


























تبصرہ