منہاج القرآن نے رمضان المبارک میں دروسِ عرفان القرآن کا شیڈول جاری کر دیا

خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار، فلاح دارین کا راز، اخلاق نبوی کے موضوعات پر دروس ہوں گے
علامہ محمد ادریس رانا، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ جمیل احمد زاہد، صاحبزادہ ظہیر نقشبندی ودیگر علماء خطابات کریں گے

Dars e Irfan ul Quran Ramadan Schedule Minhaj ul Quran

لاہور (14فروری 2026) تحریک منہاج القرآن نے رمضان المبارک کے ماہ مقدسہ میں لاہور سمیت پورے ملک میں دروس عرفان القرآن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ملک کے چاروں صوبوں میں سینکڑوں مقامات پر منہاج القرآن علماء کونسل، تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے سکالرز خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار، علم دین انسان کی حقیقی ضرورت، فلاح دارین کا راز، اخلاق نبوی اور عصر حاضر کے تقاضے و دیگر اہم موضوعات پر نماز فجر کے بعد درس قرآن دیں گے۔

لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، نارروال، شکر گڑھ، حاصل پور، میاں چنوں، لودھراں، لالہ موسیٰ، پنڈی، اسلام آباد، چکوال، ملتان، لیہ، فیصل آباد، دیپالپور، اوکاڑہ، ساہیوال، منڈی بہاؤ الدین، ملکوال اور چنیوٹ سمیت دیگر اہم شہروں میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام نماز فجر کے بعد دروس عرفان القرآن کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

دروس عرفان القرآن کا یہ سلسلہ یکم رمضان سے لیکر رمضان المبارک کے پورے مہینے تک جاری رہے گا۔ ان دروس عرفان القرآن میں اہم مذہبی و علمی شخصیات کے ساتھ ساتھ ہزاروں مرد و خواتین شرکت کریں گے۔

علامہ محمد ادریس رانا، علامہ جمیل احمد زاہد قادری، علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ محمد فیاض بشیر قادری، علامہ محمد احسان قادری، علامہ صابر کمال وٹو، علامہ محمد سلیمان اعظم، علامہ مہتاب اظہر، علامہ قمر جاوید، علامہ میاں انصر محمود مصطفوی، علامہ ڈاکٹر ارشد محمود مصطفوی، علامہ محمود مسعود، علامہ سرفراز قادری، علامہ محمد انعام مصطفوی، علامہ عدنان وحید قاسمی سمیت دیگر سکالرز دروس عرفان القرآن میں خطابات کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top