جھنگ: شیخ الاسلام کی 75ویں سالگرہ پر پروقار تقریب کا انعقاد

Shaykh ul islam 75th birthday jhang 2026

جھنگ: شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب 15 فروری بروز اتوار بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ جمالیہ نقشبندیہ مجددیہ جھنگ صدر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صاحبزادہ الحاج صبغت اللہ قادری، صاحبزادہ محمد طاہر قادری، صاحبزادہ رضا المصطفیٰ قادری، صاحبزادہ زین العابدین قادری، صاحبزادہ سید حافظ محمد عبداللہ جمال، صاحبزادہ سید حیدر جمال، صاحبزادہ سید محمد شایان حسین جمال، محمد زبیر پرویز، محمد منیب، علامہ عبدالقدیر قادری (ڈائریکٹر دارلعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ)، احمد خان، رانا ارشد، محمد خالد بھٹہ، صوفی یامین نقشبندی، سعید الزمان سراج، حاجی شبیر نظامی کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک اور دیگر تمام فورمز کے اراکین نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز نعت خوانی سے ہوا، جس میں شرکا نے قائد انقلاب شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں صاحبزادہ سید نور جمال شاہ، علامہ عبدالقدیر قادری، اور سعید الزمان سراج نے قائد انقلاب کی خدمات اور علمی و فکری کردار پر روشنی ڈالی۔ آخر میں، صاحبزادہ الحاج صبغت اللہ قادری نے شیخ الاسلام کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کے لیے دعا کی۔ تقریب شرکا کے لیے یادگار اور جذباتی لمحوں سے بھرپور رہی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top