شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 75 برس کے ہو گئے
آج مرکزی سیکرٹریٹ میں دعائیہ تقریب ہوگی

لاہور (18فروری2026) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 75 برس کے ہو گئے، آج 19 فروری 2026 مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی دعائیہ تقریب ہوگی، سالگرہ کی مناسبت سے محفل حسن قرات کا انعقاد ہوگا۔ جس میں تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کے بچے اور وطن عزیز کے نامور قراء تلاوت قرآن پاک پیش کریں گے، تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ یہ تقریب استقبال رمضان المبارک بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 75 ویں سالگرہ کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علم و امن کے لیے انجام دی جانے والی عالمگیر خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور کیک کاٹے جائیں گے۔


















تبصرہ