جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں پہلی نمازِ تراویح کے روح پرور مناظر

لاہور: ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت آمد پر جامع شیخ الاسلام میں پہلی نمازِ تراویح انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے اور مسجد کا ماحول نورانیت اور خشوع و خضوع سے معمور رہا۔
نمازِ تراویح کی ادائیگی میں اہلِ علاقہ سمیت مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نمازیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نمازیوں نے باجماعت قیام، تلاوتِ قرآنِ مجید اور دعاؤں میں بھرپور انداز سے حصہ لیا۔ مسجد کے اندر اور بیرونی حصوں میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد عبادت کی سعادت حاصل کر سکیں۔























تبصرہ