تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیرِاہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی عظیم الشان نشست کا انعقاد

خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے اور اگر یہ اکائی مضبوط ہو تو استحکام، سکون اور اخلاقی پاکیزگی کا گہوارہ بن جاتا ہے: علامہ رانا محمد ادریس قادری

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Rana Idrees MQI Haveli Lakha 2026

حویلی لکھا : علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب) نے آمنہ میرج ہال میں پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی منعقدہ نشست سے "خاندانی استحکام میں زوجین کے کردار" پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے اور اگر یہ اکائی مضبوط ہو تو پورا معاشرہ استحکام، سکون اور اخلاقی پاکیزگی کا گہوارہ بن جاتا ہے۔ قرآنِ مجید کی آیاتِ مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ نے نکاح کو محض ایک سماجی معاہدہ نہیں بلکہ سکون، محبت اور رحمت کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ میاں بیوی کے درمیان مودّت (محبت) اور رحمت (شفقت) ہی خاندانی زندگی کی اصل روح ہے۔ زوجین کا رشتہ حقوق و فرائض کے توازن پر قائم ہے۔ شوہر پر لازم ہے کہ وہ بیوی کے ساتھ حسنِ سلوک، نرمی اور عدل و انصاف کا برتاؤ کرے، اس کی عزتِ نفس کا خیال رکھے اور اس کی ضروریاتِ زندگی پوری کرے۔ اسی طرح بیوی پر بھی لازم ہے کہ وہ شوہر کے ساتھ وفاداری، تعاون اور خیرخواہی کا رویہ اپنائے، گھر کے نظم و نسق کو خوش اسلوبی سے چلائے اور اولاد کی دینی و اخلاقی تربیت میں بھرپور کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ اولاد کی صحیح تربیت بھی والدین کے باہمی تعلق پر منحصر ہے۔ اگر گھر کا ماحول محبت، اعتماد اور دینی اقدار سے آراستہ ہوگا تو بچے بھی متوازن شخصیت کے حامل بنیں گے۔ اس کے برعکس جھگڑے، بدکلامی اور بے اعتمادی کا ماحول بچوں کی ذہنی و اخلاقی نشوونما پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ جدید ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے بے جا استعمال نے گھریلو تعلقات میں فاصلے پیدا کر دیے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ زوجین ایک دوسرے کو وقت دیں، مشترکہ مشاورت کو فروغ دیں اور گھر کے معاملات میں شفافیت اختیار کریں۔ راز داری، امانت داری اور اعتماد کی فضا قائم رکھنا ازدواجی زندگی کی کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔

درسِ قرآن میں تحصیلی صدر تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا حاجی محمد ریاض سدیدی، قائدین تحریک منہاج القرآن و کارکنان، طلبہ و طالبات، علمائے کرام بالخصوص خواتین اور اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Rana Idrees MQI Haveli Lakha 2026

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Rana Idrees MQI Haveli Lakha 2026

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Rana Idrees MQI Haveli Lakha 2026

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Rana Idrees MQI Haveli Lakha 2026

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Rana Idrees MQI Haveli Lakha 2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top