چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القرآن اسلامک سنٹر ویلبی ڈنمارک علامہ منظور احمد کی والدہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت اور امامت

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر ویلبی ڈنمارک علامہ حافظ منظور احمد کی والدہ ماجدہ کی نمازِ جنازہ جامع شیخ الاسلام میں پڑھائی۔
چیئرمین سپریم کونسل نے حافظ منظور احمد سے اُن کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت اور مرحومہ کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ نمازِ جنازہ میں مرحومہ کے صاحبزادگان محمد احمد، عبدالغفور، محمد طیب علی مزمل، عزیز و اقارب حاجی ظہور احمد بھٹی اور امانت علی سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین ڈاکٹر محمد رفیق نجم، راجہ زاہد محمود، کرنل ر خالد جاوید، شکیل احمد طاہر، حافظ خرم شہزاد، چودھری ذکاءاللہ، محمد عزیز بلال اور دیگر ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے۔























تبصرہ