تحریکِ منہاج القرآن راولپنڈی کینٹ کے زیرِاہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست کا شاندار انعقاد

نظامتِ دعوت کے اسکالر علامہ محمد جمیل زاہد کا "خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار" کے موضوع پر خصوصی خطاب

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Jameel Zahid MQI Rawalpindi

راولپنڈی: تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کینٹ کے زیرِاہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی عظیم الشان تیسری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مشائخِ عظام، علمائے کرام، قرّاء حضرات اور ثناء خوانانِ مصطفیٰ ﷺ سمیت اہلِ علاقہ اور تحریکِ منہاج القرآن کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

درسِ قرآن سے نظامتِ دعوت کے اسکالر علامہ محمد جمیل زاہد نے "خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار" کے نہایت اہم اور عصرِ حاضر سے متعلق موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل خطاب فرمایا۔ انہوں نے میاں بیوی کے باہمی حقوق و فرائض، صبر و تحمل، محبت و رحمت، باہمی احترام اور حسنِ معاشرت کی اہمیت کو نہایت مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کی بنیاد مستحکم خاندان پر قائم ہوتی ہے، جبکہ مضبوط خاندان کی اساس زوجین کے باہمی تعاون، ایثار اور دینی شعور پر استوار ہوتی ہے۔ اگر میاں بیوی اپنے رشتے کو اللہ تعالیٰ کی امانت سمجھتے ہوئے اخلاص، بردباری اور افہام و تفہیم کے ساتھ نبھائیں تو گھریلو زندگی حقیقی معنوں میں جنت کا نمونہ بن سکتی ہے۔

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Jameel Zahid MQI Rawalpindi

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Jameel Zahid MQI Rawalpindi

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Jameel Zahid MQI Rawalpindi

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top