ماہِ رمضان المبارک میں تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیرِ اہتمام بعد از نمازِ فجر دروسِ عرفانُ القرآن کی نشست

حویلی لکھا: علامہ محمد سلیمان اعظم نے نائب ناظمِ دعوت ’’اخلاقِ نبوی ﷺ اور عصرِ حاضر کے تقاضے‘‘ پر قرآن و حدیث کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کے فتنوں، اخلاقی انحطاط اور سماجی چیلنجز کا حقیقی اور پائیدار حل سیرتِ طیبہ ﷺ کی پیروی اور حسنِ اخلاق کے فروغ میں پوشیدہ ہے۔
اس علمی و فکری نشست میں تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا، جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان بالخصوص خواتین و بچوں سمیت گرد و نواح سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
عزیزم ارسلان منظور منا نے مسلسل چوتھے روز بھی اس بابرکت پروگرام کی لائیو کوریج کر کے علمی و روحانی پیغام کو وسیع حلقوں تک پہنچانے میں قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔



























تبصرہ