تحریکِ منہاج القرآن تحصیل سمبڑیال کے زیرِاہتمام دروسِ عرفانُ القرآن کی نشست کا انعقاد

سمبڑیال: علامہ صابر کمال وٹو قادری نے فور اسٹار میرج ہال میں منعقد اس بابرکت نشست سے ’’فلاحِ دارین کا راز‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی کامیابی صرف اسی صورت ممکن ہے جب انسان اپنی زندگی کو قرآنِ مجید کی تعلیمات کے مطابق ڈھال لے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی کا راستہ اطاعتِ الٰہی، اتباعِ سنتِ نبوی ﷺ اور خدمتِ خلق سے ہو کر گزرتا ہے۔
اس بابرکت نشست میں سمبڑیال کے طول و عرض سے قائدین تحریک منہاج القرآن و کارکنان، منہاج القرآن ویمن لیگ سمیت عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
























تبصرہ