تحریک منہاج القرآن راولپنڈی وسطی کے زیر اہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد
راولپنڈی: تحریک منہاج القرآن راولپنڈی وسطی کے زیراہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی چوتھی نشست منعقد ہوئی، جس میں علامہ ارشد مصطفوی نے خصوصی خطاب کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں دینی تعلیمات کی اہمیت پر گفتگو کی اور کہا کہ علمِ دین انسان کی فکری و اخلاقی اصلاح کا ذریعہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن فہمی اور اس پر عمل کے بغیر معاشرتی بہتری ممکن نہیں۔
پروگرام میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شرکاء نے آئندہ نشستوں میں بھی بھرپور شرکت کا عزم ظاہر کیا۔

























تبصرہ