ماہِ رمضان المبارک میں تحریک منہاج القرآن دیپالپور کے زیراہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد

دیپالپور: علامہ منہاج الدین قادری اسکالر نظامتِ دعوت نے ’’علمِ دین انسان کی حقیقی ضرورت‘‘ کے موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں تفصیلی اور مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینِ اسلام کا صحیح علم انسان کو فکری و عملی گمراہی سے محفوظ رکھتا ہے اور معاشرے میں اخلاقی استحکام اور روحانی ترقی کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو قرآنِ مجید اور بنیادی دینی تعلیمات سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے والدین اور اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہوئے نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ایک صالح اور باکردار معاشرہ تشکیل پا سکے۔

نشست میں علماء کرام، طلبہ، نوجوانوں اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نشست کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امتِ مسلمہ کی ترقی اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Minhaj ud Din Qadri Depalpur

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top