تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کینٹ کے زیرِاہتمام دروسِ عرفانُ القرآن کی نشست

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Ansar Mustafvi Rwp

راولپنڈی کینٹ: علامہ میاں عنصر محمود قادری (ناظم تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب) نے ’’فلاحِ دارین کا راز‘‘ کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں جامع اور مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اور آخرت کی حقیقی کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب انسان اپنی زندگی کو تعلیماتِ قرآن و سنت کے مطابق ڈھال لے اور اپنے رب کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآنِ مجید محض تلاوت کی کتاب نہیں بلکہ مکمل ضابطۂ حیات ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر فرد اور معاشرہ دونوں سنور سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دروسِ عرفانُ القرآن کے اس بابرکت سلسلے سے جڑ کر اپنے ایمان و اعمال کی اصلاح کریں اور معاشرے میں خیر، امن اور مثبت تبدیلی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

نشست میں راول پنڈی کینٹ سمیت اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Ansar Mustafvi Rwp

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Ansar Mustafvi Rwp

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Ansar Mustafvi Rwp

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Ansar Mustafvi Rwp

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top