تحریک منہاج القرآن ٹوبہ کے زیرِاہتمام دروسِ عرفان القرآن کی پہلی نشست کا انعقاد

ٹوبہ: تحریک منہاج القرآن ٹوبہ کے زیراہتمام دروسِ عرفان القرآن کی پہلی نشست نہایت روحانی اور ایمان افروز ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔
نشست میں ڈاکٹر علامہ ارشد محمود مصطفی نے ’’علم دین انسان کی حقیقی ضرورت‘‘ کے موضوع پر مدلل گفتگو فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ علم دین انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی درست رہنمائی کرتا ہے اور اسی کے ذریعے اخلاق، شعور اور اعتدال کو فروغ ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کو سمجھ کر عملی زندگی میں اپنانا ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔
پروگرام میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، آئندہ نشستوں میں اہلِ علاقہ کو بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔





















تبصرہ