تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی دوسری نشست کا انعقاد

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Zaheer Ahmed MQI Pakpattan 2026

پاکپتن شریف: علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نائب ناظم مرکزی نظامتِ دعوت نے برائیڈ اینڈ گروم مارکی میں پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی منعنشست سے "خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار" کے موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں مدلل اور فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم خاندان ہی صحت مند اور باوقار معاشرے کی بنیاد ہے۔ قدہ میاں بیوی کے درمیان باہمی احترام، اعتماد، رواداری، صبر و درگزر اور حسنِ سلوک کو انہوں نے گھریلو سکون اور پائیداری کے بنیادی ستون قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ عصرِ حاضر میں خاندانی نظام کو مختلف سماجی و فکری چیلنجز کا سامنا ہے، جن کا مقابلہ اسی صورت ممکن ہے جب زوجین اپنی ذمہ داریوں کا شعور حاصل کریں اور اسلامی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔ برداشت، مثبت مکالمہ اور ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی کو انہوں نے گھریلو تنازعات کے حل کا سنہری اصول قرار دیا۔

ڈاکٹر محمد رفیق یاسر ناظم ضلع پاکپتن شریف، قائدین تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز، مشائخِ عظام، علمائے کرام اور عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ نے بھرپور شرکت کی۔ نشست کے اختتام پر مرد و خواتین میں بذریعہ قرعہ اندازی ترجمۂ عرفان القرآن کے نسخے، منہاج القرآن ڈائریاں اور دیگر قیمتی تحائف تقسیم کیے گئے، ملک و ملت کی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Zaheer Ahmed MQI Pakpattan 2026

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Zaheer Ahmed MQI Pakpattan 2026

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Zaheer Ahmed MQI Pakpattan 2026

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Zaheer Ahmed MQI Pakpattan 2026

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Zaheer Ahmed MQI Pakpattan 2026

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Zaheer Ahmed MQI Pakpattan 2026

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Zaheer Ahmed MQI Pakpattan 2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top