تحریک منہاج القرآن دیپالپور کے زیرِاہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست کا انعقاد

Ramadan Irfan ul Quran Lecture By Allama Sabir Kamal Watoo Deepal pur

دیپالپور: تحریک منہاج القرآن دیپالپور کے زیرِاہتمام جاری پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نظامتِ دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اسکالر اور شاگردِ رشیدِ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، محترم علامہ صابر کمال وٹو نے ’’فلاحِ دارین کا راز‘‘ کے موضوع پر ہزاروں مرد و خواتین سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دونوں جہانوں کی کامیابی کا دارومدار ایمان اور اعمالِ صالحہ پر ہے۔ جس طرح ایمان کے بغیر نجات ممکن نہیں، اسی طرح اعمالِ صالحہ کے بغیر کامیابی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شفاعتِ مصطفیٰ ﷺ ایمان کی بنیاد پر ضرور نصیب ہوگی، مگر اعمال کے بغیر براہِ راست جنت کا حصول ممکن نہیں۔

علامہ صابر کمال وٹو نے کہا کہ اعمالِ صالحہ میں سب سے پہلا حق نماز ہے جو حقوق اللہ میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کے بعد والدین کی خدمت اور دین کی تبلیغ ایسے اعمال ہیں جو انسان کی دنیا و آخرت کی کامیابی کی اساس بنتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگیوں کو ایمان اور نیک اعمال سے مزین کریں۔

نشست میں علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ، وکلا اور تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی اور خطاب کو سراہا۔ پروگرام کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی اور امتِ مسلمہ کی فلاح کے لیے دعا کی گئی۔

Ramadan Irfan ul Quran Lecture By Allama Sabir Kamal Watoo Deepal pur

Ramadan Irfan ul Quran Lecture By Allama Sabir Kamal Watoo Deepal pur

Ramadan Irfan ul Quran Lecture By Allama Sabir Kamal Watoo Deepal pur

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top