تحریک منہاج القرآن کھیالی گوجرانوالہ کے زیرِاہتمام دروسِ عرفان القرآن کی نشست کا انعقاد

گوجرانوالہ: علامہ منہاج الدین قادری اسکالر نظامتِ دعوت نے دروسِ عرفان القرآن کی بابرکت منعقدہ نشست سے "علمِ دین وقت کی اہم ضرورت" کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کے فکری اور اخلاقی چیلنجز کا مقابلہ صرف قرآن و سنت کی تعلیمات سے مضبوط تعلق کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ علمِ دین انسان کی شخصیت سازی، کردار کی تعمیر اور معاشرتی اصلاح میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بالخصوص دینی تعلیم سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ گمراہی اور فکری انتشار سے محفوظ رہ کر مثبت اور تعمیری کردار ادا کر سکیں۔
تقریب میں اسد گوندل نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ نشست میں اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی، اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی اور امتِ مسلمہ کی فلاح کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔























تبصرہ