تحریک منہاج القرآن دھریالہ جالپ تحصیل پنڈ دادنخان کے زیرِاہتمام دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست کا انعقاد

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Jamil Zahid Pind Dadan Khan

پنڈ دادن خان: علامہ جمیل احمد زاہد نے دروسِ عرفان القرآن کی منعقدہ نشست سے ہاشمی مارکی دھریالہ جالپ، تحصیل پنڈ دادنخان میں "خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار" کے موضوع پر پُرمغز اور مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط خاندان ہی مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں میاں بیوی کے باہمی احترام، اعتماد، برداشت اور حسنِ سلوک کو گھریلو سکون اور استحکام کا بنیادی ستون قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ عصرِ حاضر میں خاندانی نظام کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، جن کا حل اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ زوجین اگر ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی اور مثبت طرزِ عمل کو اپنائیں تو گھریلو تنازعات کا خاتمہ ممکن ہے اور نسلِ نو کی بہترین تربیت یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

نشست میں علامہ غلام محی الدین نے بطورِ مہمانانِ خصوصی شرکت کی اور علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ، تاجر برادری، خواتین و بچوں کی کثیر تعداد سمیت عوام الناس نے بھرپور شرکت کی، اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی اور امتِ مسلمہ کی فلاح کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Jamil Zahid Pind Dadan Khan

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Jamil Zahid Pind Dadan Khan

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Jamil Zahid Pind Dadan Khan

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Jamil Zahid Pind Dadan Khan

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Jamil Zahid Pind Dadan Khan

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top