تحریکِ منہاج القرآن تحصیل ملکوال کے زیرِاہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی دوسری نشست کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن تحصیل ملکوال کے زیرِاہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی دوسری نشست قصر یار گرینڈ مارکیز میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ محمد احسان قادری نے ’’اخلاقِ نبوی ﷺ اور عصرِ حاضر کے تقاضے‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے مسائل کا حل سیرتِ طیبہ ﷺ کی پیروی میں ہے۔ انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں واضح کیا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاقِ حسنہ انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ اگر ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو تعلیماتِ نبوی ﷺ کے مطابق ڈھال لیں تو معاشرے میں امن، برداشت اور رواداری کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
درسِ قرآن کی نشست میں نواب عابد سید یوسف شاہ، علامہ شیر فاروقی، علامہ اشرف چشتی، علامہ نزیر احمد سیفی، محمد اقبال گوندل اور سید مقبول شاہ سمیت اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔

























تبصرہ