تحریکِ منہاج القرآن ڈنگہ ضلع گجرات کے زیرِاہتمام دروسِ عرفان القرآن کی دوسری نشست کا انعقاد

ڈنگہ (ضلع گجرات): تحریکِ منہاج القرآن ڈنگہ کے زیرِاہتمام جاری پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی دوسری نشست منعقد ہوئی، جس میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نشست سے علامہ عدنان وحید قاسم نے ’’فلاحِ دارین کا راز‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں دنیا و آخرت کی کامیابی کا تصور واضح کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی فلاح ایمان، عملِ صالح اور اخلاقِ حسنہ میں مضمر ہے۔
انہوں نے موجودہ دور کے فتنوں سے بچنے کے لیے قرآن سے مضبوط تعلق قائم کرنے اور سیرتِ نبوی ﷺ کی پیروی کو ضروری قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عشقِ رسول ﷺ اور اتباعِ سنت ہی کامیابی کی بنیاد ہیں۔


























تبصرہ