تحریکِ منہاج القرآن ٹوبہ پنڈ دادنخان کے زیرِاہتمام دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست کا انعقاد

Irfan ul Quran Lecture by Allama Ansar Mehmood Qadri PD Khan

ٹوبہ (پنڈ دادنخان): تحریکِ منہاج القرآن ٹوبہ کے زیرِاہتمام جاری پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ میاں عنصر محمود قادری نے ’’فلاحِ دارین کا راز‘‘ کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل اور جامع گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی کامیابی کا معیار صرف دنیاوی ترقی، عہدے یا آسائشیں نہیں بلکہ اطاعتِ الٰہی، اتباعِ سنتِ نبوی ﷺ اور اخلاقِ حسنہ کو اپنانا ہے۔

انہوں نے اپنے مؤثر اور شستہ اندازِ بیان میں واضح کیا کہ اگر انسان اپنی زندگی کو تعلیماتِ قرآن کے مطابق ڈھال لے تو دنیا بھی سنور سکتی ہے اور آخرت میں بھی سرخروئی نصیب ہو سکتی ہے۔ آیاتِ قرآنی اور احادیثِ مبارکہ کے حوالوں سے عملی رہنمائی فراہم کرتے ہوئے انہوں نے حاضرین کو اپنی اصلاح، عبادات کی پابندی اور دین سے مضبوط وابستگی کی تلقین کی۔

درسِ قرآن کی نشست میں چوآسیدن اور گرد و نواح سے مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور فلاح کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Irfan ul Quran Lecture by Allama Ansar Mehmood Qadri PD Khan

Irfan ul Quran Lecture by Allama Ansar Mehmood Qadri PD Khan

Irfan ul Quran Lecture by Allama Ansar Mehmood Qadri PD Khan

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top