تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف زیرِاہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست کا انعقاد

پاکپتن شریف: علامہ قمر جاوید القادری نائب ناظم مرکزی نظامتِ دعوت نے پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی تیسری روح پرور نشست برائیڈ اینڈ گروم مارکی میں’’فلاحِ دارین‘‘ کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل اور فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخرت کی حقیقی کامیابی ایمان، اعمالِ صالحہ اور تعلیماتِ اسلام کی عملی پیروی میں مضمر ہے۔ ان کے دلنشین اور پُرتاثیر اندازِ بیان نے حاضرین کے قلوب کو گرما دیا اور انہیں اپنی عملی زندگی میں دینِ اسلام کی تعلیمات اپنانے کی ترغیب دی۔
نشست میں ڈاکٹر محمد رفیق یاسر ناظم ضلع نے جملہ فورمز کے قائدین کے ہمراہ معزز مہمانانِ گرامی قدر کا استقبال کیا، سرپرستِ ضلع رانا منظور حسین نے مشائخِ عظام، علمائے کرام، ثناءخوانانِ مصطفیٰ ﷺ، قراء حضرات، عقیدت مندوں اور علم کے متلاشی افراد، منہاج القرآن ویمن لیگ پاکپتن شریف کی دعوت پر خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے ’’عرفان القرآن‘‘ اور دیگر قیمتی تحائف تقسیم کیے گئے۔






























تبصرہ