تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیرِاہتمام 5 روزہ دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست کا انعقاد

اوکاڑہ: علامہ مہتاب اظہر راجپوت نے مدینہ پارک ایم اے جناح روڈ اوکاڑہ میں منعقدہ نشست سے "اخلاقِ نبوی ﷺ اور عصرِ حاضر کے تقاضے" کے موضوع پر نہایت مدلل، علمی، فکری، تحقیقی اور ایمان افروز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کے فکری و اخلاقی بحرانوں کا حل اسوۂ حسنہ کو اپنانے میں مضمر ہے۔ انہوں نے بالخصوص نوجوان نسل کو تلقین کی کہ وہ اپنی زندگیوں کو تعلیماتِ نبوی ﷺ کے مطابق ڈھالیں اور اعلیٰ اخلاق کو شعار بنائیں۔
علمی و فکری نشست میں مرزا خالد محمود قادری صدر منہاج القرآن ضلع اوکاڑہ، جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان، علماء و مشائخ، طلباء، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
























تبصرہ