سیدہ کائنات کانفرنس 2026: سمبڑیال

Syeda e Kainat Conference held by Minhaj ul Quran Women League Sambrial

منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیرِاہتمام سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت مناہل اعجاز نے حاصل کی۔ بعد ازاں نعت و منقبت کا خوبصورت نذرانہ فرزانہ جمشید گھمن صاحبہ اور سیدہ خدیجہ حسن گیلانی نے پیش کیا، جس سے محفل میں روحانی کیفیت پیدا ہو گئی۔

محترمہ سیدہ سدرہ بتول گیلانی (صدر ویمن لیگ تحصیل سمبڑیال) نے خطاب کرتے ہوئے سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے خصائص، امتیازات اور اسوۂ حسنہ کو تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نے خواتین کو پیغام دیا کہ وہ سیدہ پاک کی سیرت کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں، حیا، پردہ، علم، عبادت، طہارت، اخلاق اور تربیتِ اولاد کے میدان میں سیدہ پاک کی تعلیمات کو اپنائیں۔

مزید انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین نہ صرف خود اپنی اصلاح کریں بلکہ اپنے گھروں کے ماحول کو بھی پاکیزہ بنائیں، اور اپنی اولاد کی تربیت اس نہج پر کریں کہ امت کو حسنین کریمین جیسے مردانِ حق اور سیدہ زینب سلام اللہ علیہا جیسی باہمت و نڈر بیٹیاں میسر آئیں۔ خطاب کے اختتام پر شرکاء سے عملی تبدیلی کا عہد لینے کی تلقین کی گئی تاکہ دنیا و آخرت میں سیدہ پاک کا قرب نصیب ہو۔

آخر میں دعا و سلام کے ساتھ اس بابرکت کانفرنس کا اختتام ہوا۔

Syeda e Kainat Conference held by Minhaj ul Quran Women League Sambrial

Syeda e Kainat Conference held by Minhaj ul Quran Women League Sambrial

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top