اس سال ہزاروں مردو خواتین معتکف ہونگے، خرم نواز گنڈا پور
منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کے انتظامی اجلاس سے ناظم اعلیٰ کا خطاب
شہر اعتکاف میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری خطابات کریں گے

لاہور: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کے زیراہتمام منعقد ہونے والے شہر اعتکاف کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں معتکفین و معتکفات کے قیام و طعام اور سحروافطار کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ اس سال ہزاروں مردو خواتین معتکف ہونگے خواتین کے لیے الگ سے محفوظ انتظامات کر لیے گئے ہیں اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، چئیرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ہدایات دی ہیں کہ معتکفین و معتکفات کے آرام اور عبادت و ریاضت کو آرام اور پرسکون بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے، تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دوران اعتکاف ویڈیو لنک پر روزانہ خطاب فرمائیں گے، شیخ الاسلام کے خطابات ان کے آفیشل سوشل چینلز پر براہ راست نشر ہونگے۔
اجلاس میں ڈاکٹر رفیق نجم، راجہ زاہد محمود، جواد حامد، بریگیڈیئر ر عمر حیات، نوراللہ صدیق, سردار عمر دراز خان، جی ایم ملک، علامہ اشفاق چشتی، رانا وحید شہزاد، صدر لاہور اقبال باجوہ، قاری ریاست چدھڑ، ریاض خان، طیب ضیا نے شرکت کی۔
























تبصرہ