تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیرِاہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد

پاکپتن شریف: علامہ سرفراز احمد نے برائٹ اینڈ گروم مارکی پاکپتن شریف میں جاری پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے قرآن و سنت کی روشنی میں دینی تعلیمات کی اہمیت، اصلاحِ نفس اور معاشرتی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دروسِ عرفان القرآن کا یہ سلسلہ عوام الناس کو قرآنِ حکیم کے پیغام سے قریب کرنے اور ان کے اندر عملی تبدیلی پیدا کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے پُرفتن دور میں نوجوان نسل کو بالخصوص سیرتِ نبوی ﷺ اور اسلامی اخلاقیات سے وابستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے شرکاء کو تلقین کی کہ وہ اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو تعلیماتِ اسلام کے مطابق ڈھالیں، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور اپنے گھروں میں دینی ماحول قائم کریں۔
درسِ قرآن کی فقید المثال علمی و اصلاحی نشست میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پروگرام کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی و استحکام کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔







































تبصرہ