تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ کے زیرِاہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی تیسری علمی و اصلاحی نشست کا انعقاد

شکرگڑھ: علامہ صابر کمال وٹو نے ’’فلاحِ دارین کا راز‘‘ جیسے اہم اور اصلاحی موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان کے ساتھ اعمالِ صالحہ دونوں دنیا اور آخرت کی کامیابی کے بنیادی تقاضے ہیں، آج ہماری پستی اور ذلت کا بنیادی سبب اعمالِ صالحہ سے دوری ہے اگر ہم حضور نبی اکرم ﷺ سے محبت کا دعویٰ کرتے ہیں تو یہ محبت تقاضا کرتی ہے کہ ہم آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اپنی عملی زندگی میں اپنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی فکر اور منہاج القرآن کی جدوجہد کا محور بھی یہی ہے کہ امت مسلمہ کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے جوڑ کر ایک صالح اور باکردار معاشرہ تشکیل دیا جائے۔
اس علمی و اصلاحی نشست میں علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات، مختلف تعلیمی اداروں کے پرنسپل صاحبان سمیت ہزاروں مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

























تبصرہ