پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے آسٹریا کے سفیر کی ملاقات

ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے آسٹریا کے سفیر وولف گینگ اولیور کٹچیرا (Wolfgang Oliver Kutschera) کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، ہیڈ اسکول آف پولیٹیکل سائنس و ڈائریکٹر گلوبل لنکیجز یاسر خان اور ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا شریک تھے۔
ملاقات کے دوران شرکاء نے علمی تعاون کے فروغ، بین المذاہب ہم آہنگی کے استحکام اور آسٹریا و پاکستان کے مابین بین الاقوامی اشتراکِ عمل کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس نشست کو دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کے استحکام اور سفارتی سطح پر مثبت پیش رفت کی علامت قرار دیا گیا۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے وفد نے پرتپاک میزبانی اور حوصلہ افزا کلمات پر آسٹریا کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
یہ ملاقات اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور بین الثقافتی مکالمے کے میدان میں مشترکہ اہداف کی تکمیل کی سمت ایک اہم قدم ہے، جو مستقبل میں باہمی مفاہمت اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنے گی۔



















تبصرہ