مضبوط خاندان ہی مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں: علامہ رانا محمد ادریس
میاں بیوی کا باہمی احترام اور برداشت خاندانی نظام کی اصل قوت ہے: نائب ناظم اعلیٰ
منہاج القرآن کے زیراہتمام دروسِ عرفان القرآن کی 12 ویں نشست سے خطاب

لاہور (3مارچ 2026) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام رمضان المبارک میں جاری دروس عرفان القرآن کی 12 ویں نشست سے نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے ”خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار“ کے موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں نہایت جامع، مدلل اور فکر انگیز خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میاں بیوی کے باہمی احترام، برداشت، محبت اور احساس ذمہ داری کو مضبوط خاندانی نظام کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستحکم خاندان ہی ایک مضبوط اور متوازن معاشرے کی ضمانت ہوتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر گھریلو نظام کو اسلامی تعلیمات کے مطابق استوار کیا جائے تو معاشرتی بے سکونی، انتشار اور اخلاقی بگاڑ جیسے مسائل خود بخود ختم ہوسکتے ہیں۔ صدر تحریک منہاج القرآن گجرات ڈویژن چودھری محمد وسیم ہمایوں نے استقبالیہ کلمات میں دروس عرفان القرآن میں شریک سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو خوش آمدید کہا، انہوں نے کہا کہ دروس عرفان القرآن کا یہ سلسلہ موجودہ دور میں فکری و اخلاقی اصلاح کی ایک اہم ضرورت ہے۔ تقریب میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی،خوشحالی اور اُمت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔


















تبصرہ