شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پرتگال پہنچ گئے

مورخہ: 26 مارچ 2026ء

’’سیرت النبیؐ و امن عالم کانفرنس‘‘ میں شرکت وخطاب کریں گے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران و کارکنان نے لزبن ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا

Portugal: Shaykh-ul-Islam Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri arrived at Lisbon International Airport

لاہور (26مارچ2026) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پرتگال (لزبن) آمد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل پرتگال اور یورپین کونسل کے عہدیداران و کارکنان نے لزبن ایئرپورٹ پر ان کا شاندار، پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا۔ عہدیداران وکارکنان نے پھول نچھاور کیے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کاجوش و خروش سے استقبال کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور یورپین کونسل و مختلف ممالک کے ذمہ داران بھی موجود تھے، جن میں صدر یورپین کونسل بلال اوپل، جنرل سیکرٹری یورپین کونسل حسن بستان، صدر منہاج القرآن ڈنمارک قیصر نجیب، محمد صغیر (سرپرست تحریک منہاج القرآن پرتگال)، ظل حسن (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین)، کاشف نذیر (صدر منہاج القرآن پرتگال)، اظہر اعوان، محمد رضوان، بابر نواز، حافظ شعیب، غضنفر نذیر، حافظ شفقت، قاری امجد، حافظ غلام دستگیر، علی صغیر، مرزا زاہد، سفیان یوسف، قاسم نذیر، محمد فہیم الرحمن سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پرتگال میں “سیرت النبی ﷺ و امنِ عالم کانفرنس” میں شرکت و خطاب کریں گے، کانفرنس 29 مارچ ( اتوار) بعد نماز عصر اسلامک سینٹر لزبن میں منعقد ہوگی۔ یہ کانفرنس سیرتِ طیبہ ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں عالمی امن، بین المذاہب رواداری اور احترام انسانیت کے پیغام کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top