آغوش آرفن کیئر ہوم میں زیرِ کفالت بچوں کی شادیوں کی پروقار تقریب 10 اپریل کو منعقد ہو گی

مورخہ: 28 مارچ 2026ء

چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی شرکت کریں گے
آغوش آرفن کیئر ہوم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادر ی کے ویثرن کا عملی مظہر ہے: کرنل(ر) مبشر اقبال

لاہور (28 مارچ 2026) تحریک منہاج القرآن کا فلاحی ادارہ آغوش آرفن کیئر ہوم جو کہ بانی و سرپر ست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادر ی کے ویثرن کا عملی مظہر ہے میں پرورش پانے والے اور زیورِ تعلیم سے آراستہ دو بچوں کی شادیوں کی پُروقار تقریب 10 اپریل (جمعۃ المبارک) آغوش کمپلیکس ٹائون شپ لاہور میں منعقد ہو گی۔

تقریب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ مختلف سماجی، تعلیمی اور مذہبی شخصیات سمیت آغوش سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد بھی شریک ہو گی۔ اس موقع پر بچوں کی خوشیوں کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں ایک باوقار اور خوشگوار ماحول میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کروایا جا سکے۔

ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے کہا ہے کہ آغوش آرفن کیئر ہوم ایک مثالی فلاحی ادارہ ہے جو بے سہارا بچوں کو رہائش، معیاری تعلیم اور بہترین تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک باعزت اور خودمختار زندگی گزارنے کے قابل بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کی شادیوں کا انعقاد آغوش کے اس عزم کا عملی اظہار ہے کہ یہاں پرورش پانے والے بچوں کو زندگی کے ہر مرحلے پر مکمل سہارا اور رہنمائی فراہم کی جا تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کے لیے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی جا چکی ہیں تاکہ یہ خوشی کا موقع ہر لحاظ سے یادگار بنایا جا سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top