شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج پرتگال میں عالمی کانفرنس سے خطاب کریں گے

مورخہ: 28 مارچ 2026ء
’’

سیرت النبی ﷺ و امنِ عالم کانفرنس” اسلامک سینٹر لزبن میں منعقد ہو گی

لاہور (28مارچ2026) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج 29 مارچ اتوار کو پرتگال کے دارلحکومت( لزبن) میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی “سیرت النبی ﷺ و امنِ عالم کانفرنس” سے خطاب کریں گے، یہ اہم کانفرنس نماز عصر کے بعد اسلامک سینٹر لزبن میں منعقد ہوگی۔ جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، یورپین کونسل کے عہدیدران و کارکنان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی مذہبی، علمی،سماجی اور بین المذاہب رواداری کے لئے کام کرنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔ یہ کانفرنس یورپ میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور مختلف کمیونٹیز کے درمیان مثبت تعلقات استوار کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top