ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا چوہدری رشید احمد گجر(مرحوم) کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (29 مارچ 2026) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد رسول قادری کے پھوپھا جان چوہدری رشید احمد گجر(مرحوم) کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور شہزاد رسول قادری سمیت جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمین اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، ڈاکٹرمحمد رفیق نجم، بریگیڈیئر (ر) عمر حیات، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، حاجی محمد اسحاق،عبد الحفیظ چوہدری، عابد بشیر، رانا وحید شہزاد و دیگر رہنماؤں نے بھی شہزاد رسول قادری کے پھوپھا جان چوہدری رشید احمد گجر (مرحوم) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی ہے۔


















تبصرہ