منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کی جانب سے بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کو مبارکباد
پہلی خاتون آرچ بشپ آف کینٹربری کی تقرری خوش آئند ہے: سہیل احمد رضا
آرچ بشپ سارہ مللی کی تقرری سے بین المذاہب رواداری کو مزید فروغ ملے گا

لاہور (30مارچ 2026) ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے اینگلیکن چرچ آف پاکستان کے موڈریٹر بشپ رائٹ ریورنڈ ڈاکٹر آزاد مارشل کو رائٹ ریورنڈ آرچ بشپ سارہ مللی کی چرچ آف انگلینڈ کی قیادت کے لئے بطور پہلی خاتون آرچ بشپ آف کینٹربری چرچ آف انگلینڈ کی تقرری و توثیق پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ یہ تقرری ایک اہم سنگ میل ہے جو دنیا بھر میں مذاہب کے درمیان باہمی احترام اور مکالمے کے فروغ میں بہت مددگار ثابت ہو گی۔
سہیل احمد رضا نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ آرچ بشپ سارہ مللی کی قیادت میں چرچ آف انگلینڈ عالمی سطح پر امن، ہمدردی، انصاف اور بین المذاہب رواداری اور مسلم مسیحی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے شعبہ بین المذاہب تعلقات اور منہاج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے اس اہم تقرری پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور بین المذاہب روابط،عالمی امن کے استحکام کے لئے مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہیں۔



















تبصرہ