پرتگال میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے اعزاز میں ظہرانہ

مورخہ: 31 مارچ 2026ء

ظہرانہ میں معروف علمی، سماجی کاروباری شخصیات اور پروفیسر ڈاکٹر حسن قادری کی شرکت

Dr Tahir ul Qadri Lisbon Portugal Luncheon Minhaj 2026

لاہور(31مارچ 2026) پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اعزاز میں ایک خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ ظہرانہ میں پرتگال اور لزبن کی معروف سماجی، کاروباری، علمی شخصیات اور منہاج القرآن انٹرنیشنل پرتگال کی قیادت نے شرکت کی۔ ظہرانہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دین کے کام میں اخلاص نہایت اہم ہے اور ناموری اور حوصلہ افزائی سے بے نیاز ہو کر دین کا کام سرانجام دیں۔ حوصلہ افزائی کی تمنا ایک قید ہے جس سے انسان کو آزاد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی یہ نہیں کہ آپ بہت زیادہ اسباب دنیا جمع کر لیں، کامیابی یہ ہے کہ آپ اسباب آخرت سے مالا مال ہوں، اپنی اولادوں کی تربیت اس نہج پر کریں کہ وہ آپ کیلئے اور اسلام کیلئے نیک نامی کا سبب ہو۔ اس موقع پر منہاج یورپین کونسل کے صدر بلال اپل، جنرل سیکرٹری حسن بوستان، جوائنٹ سیکرٹری مرینہ شاہ سید موجود تھیں۔ مزید برآں محمد ظل حسن، علامہ مفتی اعجاز ملک، شاہد مرسلین نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top