لاہور: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی خواجہ غلام قطب الدین فریدیؒ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں خصوصی شرکت و خطاب

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ایوانِ اقبال لاہور میں منعقدہ خواجہ غلام قطب الدین فریدیؒ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اولیائے کرام کے حالات و واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اہلِ اللہ کی زندگیاں تضاد سے پاک ہوتی ہیں اور ان کا ہر عمل انسانیت کو جوڑنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوفیاء ہمیشہ امن، محبت اور فلاحِ انسانیت کا پیغام دیتے ہیں۔
انہوں نے خواجہ غلام قطب الدین فریدیؒ کی دینی و علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیشہ تفرقہ مٹانے اور یگانگت کو فروغ دینے کی عملی مثال قائم کی۔ ان کی شخصیت اتحاد و یگانگت کا روشن نمونہ تھی اور وہ صوفیاء کی تعلیمات کے مطابق ہمیشہ دوسروں کو راحت پہنچانے کا درس دیتے رہے۔
تعزیتی ریفرنس میں جید علماء و مشائخ، پیرانِ کرام اور معزز مہمانانِ گرامی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔





































تبصرہ