شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ہاتھوں منہاج القرآن پرتگال کی ایگزیکٹو کونسل کو خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا

مورخہ: 31 مارچ 2026ء

Shaykh ul Islam and Dr Hassan Qadri Giving Shields Exec Council Lisbon Portugal

لزبن (پرتگال): شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل پرتگال کی ایگزیکٹو کونسل کو ان کی نمایاں اور مثالی تنظیمی کارکردگی کے اعتراف میں منہاج یورپین کونسل کی طرف سے خصوصی شیلڈ سے نوازا۔

منہاج یورپین کونسل کی جانب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل پرتگال کی تنظیمی خدمات اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایک پروقار تقریب کے دوران ایگزیکٹو ٹیم کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ یہ تقریب منہاج القرآن پرتگال کی انتظامیہ کے زیرِاہتمام منعقدہ ایک پرتکلف عشائیہ کے موقع پر منعقد ہوئی، جس میں عہدیداران، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے منہاج القرآن پرتگال کی ایگزیکٹو ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اخلاص، نظم و ضبط اور مسلسل محنت ہی کامیابی کی اصل بنیاد ہیں۔ انہوں نے منہاج القرآن پرتگال کی تنظیمی خدمات کو قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ یورپ میں تنظیم کے کارکنان دینِ اسلام کے پیغام کو محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔

شیخ الاسلام نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مشن کو مزید فروغ عطا فرمائے اور کارکنان کو استقامت اور اخلاص کے ساتھ خدمتِ دین جاری رکھنے کی توفیق دے۔ انہوں نے شرکاء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ نیتوں کی پاکیزگی، باہمی اتحاد اور خدمتِ دین کو اپنی زندگیوں کا محور بنایا جائے تاکہ تنظیمی مقاصد مزید مؤثر انداز میں حاصل کیے جا سکیں۔

تقریب میں صدر منہاج یورپین کونسل بلال اُپل، جنرل سیکرٹری منہاج یورپین کونسل حسن بوستان، شاہد ملک، سرپرست منہاج القرآن پرتگال محمد صغیر، صدر منہاج القرآن پرتگال کاشف نزیر، حافظ غلام دستگیر، اظہر محمود اعوان، قاری امجد محمود سمیت عہدیداران، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Shaykh ul Islam and Dr Hassan Qadri Giving Shields Exec Council Lisbon Portugal

Shaykh ul Islam and Dr Hassan Qadri Giving Shields Exec Council Lisbon Portugal

Shaykh ul Islam and Dr Hassan Qadri Giving Shields Exec Council Lisbon Portugal

Shaykh ul Islam and Dr Hassan Qadri Giving Shields Exec Council Lisbon Portugal

Shaykh ul Islam and Dr Hassan Qadri Giving Shields Exec Council Lisbon Portugal

Shaykh ul Islam and Dr Hassan Qadri Giving Shields Exec Council Lisbon Portugal

Shaykh ul Islam and Dr Hassan Qadri Giving Shields Exec Council Lisbon Portugal

Shaykh ul Islam and Dr Hassan Qadri Giving Shields Exec Council Lisbon Portugal

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top