شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شیخ محمد قاسم کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (یکم اپریل 2026) بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر راہنما، دیرینہ رفیق شیخ محمد قاسم(نوری ہال جوہر ٹاؤن) کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ شیخ محمد قاسم کی مصطفوی مشن کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ وہ تحریک منہاج القرآن کے راہنما، بااخلاق، سادہ مزاج اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے، مصطفوی مشن کے لئے شیخ محمد قاسم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ان کی بخشش و مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کی توفیق و ہمت عطا فرمائے۔
چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری و دیگر راہنماؤں نے بھی شیخ محمد قاسم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے۔ دریں اثناء مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد اللہ والی کریم بلاک لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، حاجی محمد اسحاق، حاجی محمد سلیم قادری، علامہ اشفاق علی چشتی، شہزاد رسول قادری، اقبال حسین باجوہ، امجد علی شاہ، سردار فتح اللہ خان، حاجی محمد الیاس قادری، شمیم نمبردار، یاسر خان، حفیظ اللہ جاوید سمیت دیگر مرکزی، صوبائی، ضلعی راہنماؤں اور لاہور تنظیم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ راہنماؤں نے مرحوم کے اہل خانہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔


















تبصرہ