ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی شہزاد رسول چوہدری کے گھر آمد، والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد رسول چودھری کے گھر جا کر ان سے ان کے والد محترم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حاجی عبد الرسول چوہدری (مرحوم) کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ( مرحوم) کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی بھی دعا کی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ والد محترم کا سایہ اولاد کے لیے ایک عظیم نعمت ہوتا ہے، ان کی جدائی بلا شبہ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، تاہم اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو صبر اور حوصلہ بھی عطا فرماتا ہے۔ انہوں نے حاجی عبد الرسول چوہدری (مرحوم) اور ان کے خاندان کی دینی و سماجی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ ان کی نیکیاں ان کے لیے صدقہ جاریہ بنیں گی۔ اس موقع پر چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحاق،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عابد بشیر، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، طارق خان، قاضی محمود الاسلام اور شہزاد رسول چوہدری کے دونوں صاحبزادگان محمد محی الدین اور احمد محی الدین بھی موجود تھے۔





















تبصرہ