بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے انکی رہائشگاہ پر قرآن خوانی کی تقریب
ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور کی تقریب میں خصوصی شرکت و اظہار تعزیت

لاہور: نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے ان کی رہائش گاہ ڈی ایچ اے لاہور میں قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی اور مرحوم کے بیٹے راجہ فیض رسول سمیت دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ تقریب میں بریگیڈیئر (ر) عمر حیات، صوفی مقصود احمد قاری خالد حمید کاظمی، ایوب انصاری، اورنگزیب خان سمیت اہلِ خانہ اور مرکزی سیکرٹریٹ کے دیگر سٹاف ممبران نے شرکت کی، اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے قائدین اور دیگر شرکاء نے مرحوم کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔

























تبصرہ