تحریک منہاج القرآن کے زیرِاہتمام ماہانہ مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ کا انعقاد

لاہور: تحریک منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام ماہانہ مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی۔ مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ میں نقابت کے فرائض حافظ نورالعین اور حافظ محمد اویس نے سرانجام دیے جبکہ تلاوتِ کلامِ مجید کی سعادت قاری محمد اکرام ربانی نے حاصل کی اور زاہد الاسلام قادری، سید عبد الرحیم قادری (کالج آف شریعہ ٹاؤن شپ)، علوی برادران، محمد حسن عبداللہ اور قاری امجد علی بلالی و برادران نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی، بعد ازاں قاری محمد اکرام ربانی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اوراد و وظائف کی تلاوت کروائی۔
اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے بذریعہ ویڈیو لنک (ریکارڈڈ) خصوصی خطاب کرتے ہوئے قرآنِ مجید کی آیت "الا ان اولیاء اللہ لا خوف علیہم ولا ھم یحزنون" کی روشنی میں اولیاء اللہ کی صفات بیان کیں۔ انہوں نے استقامت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سلوک و طریقت میں تسلسل بنیادی شرط ہے، اور تھوڑا عمل بھی اگر پابندی کے ساتھ کیا جائے تو انسان کو کمال تک پہنچا دیتا ہے۔ مزید کہا کہ محاسبۂ نفس طریقت کا لازمی جز ہے اور یہی اوصاف اولیاء اللہ کی زندگیوں میں نمایاں ہوتے ہیں۔
شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے حضور فرید ملت کی تعلیمی و روحانی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کم عمری میں ہی علم کے حصول کے لیے گھر بار چھوڑا، مختلف اساتذہ سے علوم حاصل کیے اور مسلسل محنت و ریاضت کے ذریعے اعلیٰ علمی و روحانی مقام حاصل کیا۔
محفل ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ میں کرنل (ر) خالد جاوید، نوراللہ صدیقی، ونگ کمانڈر ر محمد غفار، اسامہ مشتاق، مدثر رسول نوری، اورنگزیب رضا خان، عاجز غلام فرید، گوشہ نشینان، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ کرام و طلبہ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج یوتھ لیگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذمہ داران سمیت لاہور بھر سے کارکنان کی کثیر تعداد میں نے شرکت کی۔ اس موقع پر گوشہ دُرود کے نظام کے تحت مجموعی طور پر پڑھا گیا دُرودِ پاک 8 کھرب 22 ارب 17 کروڑ 51 لاکھ 12 ہزار 433 جبکہ گزشتہ ماہ (مارچ) میں 45 کروڑ 51 لاکھ 11 ہزار 142 حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا گیا، اختتام پر علامہ لطیف مدنی نے دعا کروائی۔




























تبصرہ