حضور فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 53ویں سالانہ عرس مبارک کی روح پرور تقریب کا انعقاد
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا حضور فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 53ویں عرس کی تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی خطاب
-in-Jhang-2026-1.jpg)
جھنگ: حضور فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 53ویں سالانہ عرس مبارک کی روح پرور تقریب دارالعلوم فریدیہ قادریہ، ملحقہ دربار فریدِ ملت، بستی لوہلے شاہ، جھنگ صدر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حضور فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 53ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخصیت کی قدر و منزلت کا حقیقی معیار اس کے علم، فکر اور اس کے چھوڑے گئے علمی و روحانی ورثے سے متعین ہوتا ہے، اور حضور فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ اس معیار پر ایک ہمہ جہت، غیر معمولی اور نابغۂ روزگار شخصیت کے طور پر نمایاں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضور فریدِ ملت رحمۃ اللہ علیہ کی تصانیف خصوصاً ان کا سفرنامہ محض سفری مشاہدات کا بیان نہیں بلکہ ایک صاحبِ بصیرت اور عارف باللہ کی نظر سے دیکھی گئی دنیا کی ایسی جامع تصویر ہے جس میں روحانیت، تاریخ، ادب اور دینی علوم کا حسین امتزاج موجود ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں تحریکِ پاکستان کے حوالے سے حضور فریدِ ملت رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا، جو ان کی قومی خدمات کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضور فریدِ ملت رحمۃ اللہ علیہ کی قوتِ حافظہ غیر معمولی تھی، آپ دورانِ خطاب قرآن و حدیث اور عربی و فارسی اشعار بغیر کسی حوالے کے نہایت روانی سے بیان فرماتے تھے، جو آپ کی علمی گہرائی اور ذہنی پختگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اختتام کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخصیت کی عظمت کا ایک اہم پیمانہ اس کے نتائج اور اثرات ہوتے ہیں، اور حضور فریدِ ملت رحمۃ اللہ علیہ کی سب سے بڑی خدمت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تربیت ہے، جنہوں نے عالمی سطح پر دین اسلام کی خدمت کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہر عظیم شخصیت کے پیچھے ایک عظیم مربی کا کردار ہوتا ہے، اور حضور فریدِ ملت نے ایک ایسی شخصیت کی تربیت فرمائی جو اپنے دور کے دینی تقاضوں کو پورا کر رہی ہے۔
تقریب میں ایڈمنسٹریٹر دربارِ فرید الحاج صبغت اللہ قادری، برگیڈیئرر عمر حیات، رانا محمد ادریس قادری، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، صاحبزادہ محمد طاہر قادری، حافظ عبدالقدیر قادری، شہزاد رسول قادری، علامہ صابر کمال وٹو، صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، قاری نور احمد چشتی، حافظ عابد بشیر، میاں منشاء الاسلام، رانا جمیل، حاجی محمد الیاس قادری، عطاء المصطفٰی طاہر، حافظ محمد شکیل، سعید اختر، عارف چوہدری، علامہ منہاج الدین قادری، غلام فرید عاجز اور حاجی غلام فرید سمیت تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنانِ اور ملک بھر سے تشریف لائے علماء و مشائخ اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
صفدر علی محسن اور صاحبزادہ تسلیم احمد صابری نے پُرجوش انداز میں تقریب کی نقابت کی جبکہ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت قاری نور احمد چشتی نے حاصل کی۔ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی سعادت محمد آفتاب قمر، محمد آصف چشتی، ظہیر بلالی و برادران اور خرم شہزاد و برادران نے حاصل کی، تقریب کے اختتام پر حضور فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے درجات کی بلندی، امتِ مسلمہ کے اتحاد و استحکام اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
قبل ازیں حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃاللہ علیہ کے 53ویں عرس مبارک کی تقریب کا باقاعدہ آغاز بستی لوہلے شاہ جھنگ صدر میں دربار شریف پر چادر پوشی سے ہوا۔
-in-Jhang-2026-2.jpg)
-in-Jhang-2026-3.jpg)
-in-Jhang-2026-4.jpg)
-in-Jhang-2026-5.jpg)
-in-Jhang-2026-6.jpg)
-in-Jhang-2026-7.jpg)
-in-Jhang-2026-9.jpg)
-in-Jhang-2026-11.jpg)
-in-Jhang-2026-8.jpg)
-in-Jhang-2026-10.jpg)
-in-Jhang-2026-12.jpg)
-in-Jhang-2026-13.jpg)
-in-Jhang-2026-14.jpg)
-in-Jhang-2026-15.jpg)
-in-Jhang-2026-16.jpg)
-in-Jhang-2026-17.jpg)
-in-Jhang-2026-18.jpg)
-in-Jhang-2026-19.jpg)
-in-Jhang-2026-20.jpg)
-in-Jhang-2026-21.jpg)
-in-Jhang-2026-22.jpg)
-in-Jhang-2026-23.jpg)
-in-Jhang-2026-24.jpg)
-in-Jhang-2026-25.jpg)
-in-Jhang-2026-26.jpg)
-in-Jhang-2026-27.jpg)
-in-Jhang-2026-28.jpg)
-in-Jhang-2026-29.jpg)


















تبصرہ