منہاج القرآن انٹرنیشنل کے معزز ذمہ داران اور رفقاء و وابستگان کی پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کرنے والے وفود اور سینئر ذمہ داران میں ممبر سپریم کونسل و ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر لندن علامہ صادق قریشی، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا شہزاد علی بھٹی، جنرل سیکرٹری مڈلینڈ زون یوکے غلام مرتضیٰ، کینیڈا سے ڈاکٹر عبد الرحمٰن، جاپان سے سید مطاہر حسین شاہ (صدر مجلس شوریٰ)، اکمل حسین نقوی (جاپان)، طیب شیرازی (جنرل سیکرٹری ٹوکیو، جاپان) اور آسٹریلیا (نیو ساؤتھ ویلز) سے حسن علی شامل تھے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر نظامتِ امورِ خارجہ شکیل احمد طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹر ذکاء اللہ طاہر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر معظم پرویز ربانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران باہمی امور، تنظیمی سرگرمیوں اور عالمی سطح پر منہاج القرآن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے معزز مہمانوں کو اپنی تصنیفات بطور تحفہ بھی پیش کیں۔




























تبصرہ