منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام آن لائن حج ٹریننگ کورس کا انعقاد
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے شعبہ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیرِاہتمام "حج ٹریننگ کورس"

لاہور: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے شعبہ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیرِاہتمام حج کی تیاری کے لیے ایک جامع آن لائن "حج ٹریننگ کورس" کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں شرکاء کو حج کے اہم دینی، عملی اور روحانی پہلوؤں سے آگاہ کیا جائے گا۔ کورس کے دوران ماہرین کی جانب سے حج کے بنیادی ارکان، تاریخ و فلسفۂ حج، اقسامِ حج، فقہی مسائل اور حج کی ادائیگی کا مکمل عملی طریقہ تفصیل سے بیان کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شرکاء کو آدابِ زیارتِ حرمین شریفین کے حوالے سے بھی رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اس مقدس فریضے کو بہتر انداز میں ادا کر سکیں۔
یہ تربیتی کورس 08 اور 09 اپریل کو شام 7 بجے منعقد ہوگا، جس کا دورانیہ دو گھنٹے رکھا گیا ہے۔ پروگرام کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے آفیشل یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر براہِ راست نشر کیا جائے گا، جس کے ذریعے دنیا بھر سے افراد اس میں شرکت کر سکیں گے۔
منتظمین کے مطابق اس کورس کا مقصد حجاج کرام کو روحانی، علمی اور عملی طور پر اس اہم عبادت کے لیے تیار کرنا ہے تاکہ وہ مناسکِ حج کو سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق احسن انداز میں ادا کر سکیں۔ عوام الناس بالخصوص حج کی سعادت حاصل کرنے والے افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس بابرکت تربیتی پروگرام میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے حج کو مزید مؤثر اور بامقصد بنائیں۔


















تبصرہ