ننھی ڈیجیٹل میڈیا اسٹار زرتاشہ کاشف کی مرکزی سیکرٹریٹ پر آمد
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات
منہاج یونیورسٹی لاہور، آغوش آرفن کیئر ہوم اور گرلز بورڈنگ کیئر انسٹیٹیوٹ کا دورہ

لاہور: معروف چائلڈ اسٹار اور ڈیجیٹل کریئیٹر زرتاشہ کاشف (تاشو) نے اپنی فیملی کے ہمراہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے ننھی زرتاشہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے تخلیقی مواد (کنٹینٹ) کو سراہا۔
مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر کرنل (ر) خالد جاوید نے مرکزی سٹاف کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر زرتاشہ کاشف نے ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور سے بھی ملاقات کی۔
زرتاشہ کاشف نے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل سمیت منہاج یونیورسٹی لاہور، آغوش آرفن کیئر ہوم اور گرلز بورڈنگ کیئر انسٹیٹیوٹ کا خصوصی دورہ بھی کیا، جہاں متعلقہ سربراہان اور شعبہ جات کے ڈائریکٹرز نے انہیں اپنے ادارہ جات کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
آغوش آرفن کیئر ہوم میں زرتاشہ نے ننھے بچوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ اس موقع پر زرتاشہ اور ان کی فیملی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تعلیمی ادارہ جات کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو سراہا اور ان اداروں کے قیام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر زرتاشہ کاشف (تاشو) نے کہا کہ بچوں کے ساتھ وقت گزارنا، ان کے ساتھ کھیلنا اور خوشی کے لمحات بانٹنا ان کے لیے بے حد مسرت کا باعث ہے۔
اس موقع پر زرتاشہ کاشف کے والد کاشف میر، والدہ ڈاکٹر صدف ابرار، بھائی ارمغان کاشف، مسٹر شہزین، چیئرمین فِٹ ویل ہب، برطانیہ محترم سیلم، سی ای او فِٹ ویل ہب سنی گل، کرنل (ر) خالد جاوید اور طیب ضیاء بھی موجود تھے۔























































تبصرہ