آغوش آرفن کیئر ہوم میں شادی کی تقریب کل ہو گی

چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی شرکت کریں گے
آغوش بچوں کو تعلیم، تربیت اور باعزت زندگی فراہم کرنے والا مثالی ادارہ ہے: کرنل (ر) مبشر اقبال

لاہور(8 اپریل 2026) تحریک منہاج القرآن کے ذیلی فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم کے زیرکفالت پرورش پانے والے بچوں کی شادی کی پُروقار تقریب کل (جمعۃ المبارک) کو آغوش کمپلیکس لاہور میں منعقد ہو گی۔ تقریب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی شرکت کریں گے۔ جبکہ مختلف سیاسی ،سماجی، تعلیمی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ آغوش سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد بھی اس خوشی کے موقع پر شریک ہو گی۔

ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ آغوش آرفن کیئر ہوم ایک ایسا فلاحی ادارہ ہے جو بے سہارا بچوں کو رہائش، تعلیم اور تربیت فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک باعزت اور خود مختار زندگی گزارنے کے قابل بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کی شادیوں کا اہتمام آغوش کے اس عزم کی عملی تعبیر ہے کہ یہاں پرورش پانے والے بچوں کو زندگی کے ہر مرحلے پر مکمل سہارا فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریب کےلئے مہمانوں کی آمد، کھانے پینے، سیکیورٹی اور نظم و ضبط کے حوالے سے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں تا کہ تقریب ہر لحاظ سے کامیاب اور باوقار انداز میں منعقد ہو سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top