فاؤنڈنگ ممبرز ڈے کی پروقار تقریب 12 اپریل کو منعقد ہوگی

تحریک منہاج القرآن کے سینئر ممبران کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے

لاہور (9 اپریل 2026) کونسل آف فاؤنڈنگ اینڈ سینئر ممبرز، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ’’فاؤنڈنگ ممبرز ڈے‘‘ کی پروقار تقریب 12 اپریل 2026 ( اتوار) شام 7 بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب میں بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے رفقاء اور تحریک منہاج القرآن کے فاؤنڈنگ ممبرز کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا، جنہوں نے تحریک کے قیام، استحکام اور فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

تقریب کے میزبان ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور ہوں گے، جبکہ سیکرٹری کونسل فاؤنڈنگ ممبرز شہزاد رسول چوہدری اور ڈپٹی سیکرٹری عابد بشیر قادری انتظامی امور سرانجام دیں گے۔ اس اہم تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنما، وابستگان اور کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ تقریب کا بنیادی مقصد ان شخصیات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے دینِ اسلام کے پیغام کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top