شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس
پیر مہر فرید الحق گیلانی کی رحلت ان کے اہل خانہ، عقیدت مندوں کے لئے بڑا صدمہ ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

لاہور (9 اپریل 2026ء) بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف روحانی شخصیت سجادہ نشین درگاہ گولڑہ شریف، پیر سید معین الحق گیلانی کے بڑے صاحبزادہ پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پیر مہر فرید الحق گیلانی (مرحوم) کی وفات بہت بڑا صدمہ ہے۔ گولڑہ شریف کے عظیم خانوادے کے ہر فرد کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے۔ سجادہ نشین پیر سید معین الحق گیلانی، انکے خاندان کے جملہ افراد، مرحوم کے بچوں اور عقیدت مندوں کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے۔ پیر مہر فرید الحق گیلانی (مرحوم) کے وصال سے ملک ایک باعمل، نیک سیرت اور باوقار روحانی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین، مریدین، معتقدین اور وابستگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی رحلت امت مسلمہ، اہل خانہ اور عقیدت مندوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے مرحوم کی علمی، دینی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ دریں اثناء ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر، غلام اصغر صدیقی، محمد اشفاق چشتی اور دیگر رہنماؤں نے بھی پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔


















تبصرہ