پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین کو یونیسکو چیئر ملنےپر تقریب تحسین آج منعقد ہو گی

یہ اعزاز امن، تعلیم اور بین الثقافتی مکالمہ کےلئے خدمات کا عالمی اعتراف ہے: شاہد لطیف
تقریب میں علمی، سیاسی، سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی: صدر منہاجینز فورم

لاہور (11اپریل 2026) تحریک منہاج القرآن شعبہ ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ اور منہاجینز فورم کے زیر اہتمام آج (ہفتہ) کو صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنر ز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو یونیسکو چیئر برائے تعلیم، امن اور بین اثقافتی مکالمہ تفویض ہونے پر پروقار تقریب تحسین کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ صدر منہاجینز فورم شاہد لطیف نے تقریب کے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تقریب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو یونیسکو چیئر برائے تعلیم، امن اور بین اثقافتی مکالمہ کی ذمہ داری ملنے پر اظہار تشکر کیا جائے گا اور مبارکباد پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی امن، تعلیم کےلئے خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اعزاز قومی فخر کا لمحہ ہے اور ہر پاکستانی کےلئے اعزاز کی بات ہے۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما منہاجینز فورم کے عہدیداران، سیاسی،سماجی، علمی شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top