چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا آغوش آرفن کیئر ہوم کے نئے ترقیاتی منصوبہ جات کا خصوصی دورہ

Dr Hussain Qadri Visits Aghosh Development Projects

لاہور: چیئرمین آغوش کمپلیکس و صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش آرفن کیئر ہوم کے نئے قائم شدہ منصوبہ جات پوڈکاسٹ روم، الیکٹرک ڈِش واشنگ مشین، تزئین و آرائش شدہ رہائشی کمروں اور اسکول ایکٹیویٹی ہال کا خصوصی دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے منصوبہ جات کے اغراض و مقاصد اور افادیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈویلپمنٹ پروجیکٹس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کرنل (ر) مبشر اقبال اور جملہ سٹاف ممبران کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر پرنسپل آغوش گرامر اسکول عمران ظفر بٹ، پرنسپل تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ محمد عباس نقشبندی، ایڈمن مینیجر کیپٹن محمد رمضان اور ناصر اقبال ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

Dr Hussain Qadri Visits Aghosh Development Projects

Dr Hussain Qadri Visits Aghosh Development Projects

Dr Hussain Qadri Visits Aghosh Development Projects

Dr Hussain Qadri Visits Aghosh Development Projects

Dr Hussain Qadri Visits Aghosh Development Projects

Dr Hussain Qadri Visits Aghosh Development Projects

Dr Hussain Qadri Visits Aghosh Development Projects

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top